اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام "مجلسِ ترحیم و قرآن خوانی" برائے ایصال ثواب مرحوم ساجد حسین بنگش (سابق ڈویژنل صدر، پشاور ڈویژن) کا انعقاد المصطفیٰ کمپلیکس پاراچنار میں کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر سید مسرت کاظمی، سینئر لیکچرر لیاقت علی، حاجی سجاد حسین نے مرحوم کی زندگی کے متعلق گفتگو کی جبکہ علامہ خیال حسین دانش نے مصائب اہلبیتؑ بیان کئے۔ پروگرام کے آغاز پر شرکاء کی جانب سے مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن مجید کی تلاوت کی گئی، جس میں مرحوم کے اہل خانہ سمیت کثیر تعداد میں سینئر احباب، امامیہ طلبہ اور عوام نے شرکت کی۔