0
Wednesday 8 May 2024 16:47

ملتان کے وکلاء کی لاہور میں پولیس گردی کی مذمت اور آئی جی پنجاب کے فوری استعفے کا مطالبہ 

ملتان کے وکلاء کی لاہور میں پولیس گردی کی مذمت اور آئی جی پنجاب کے فوری استعفے کا مطالبہ 
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر محمد عمران خان خاکوانی، جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ، عرفہ عارف، راو امجد اور عبدالرحمن خاکوانی نے لاہور میں وکلا پر پولیس تشدد کے خلاف احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں وکلا پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور آئی جی پنجاب کے فوری استعفے کا مطالبہ کرتے ہیں، پولیس کا وکلا پر تشدد ریاستی دہشت گردی اور ملک میں امن کو ثبوتاز کرنے کی کوشش ہے، تشدد کے ذریے نہتے سینکڑوں وکلا کو زخمی اور گرفتار کیا گیا، جس کا حساب لیں گے۔ ڈسٹرکٹ بار ملتان لاہور کے وکلا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پولیس وکلا کے تصادم کے پیچھے چیف جسٹس پنجاب کی غلط پالیسیاں ہیں، جس پر JIT تشکیل دی جائے، پورے ملک کی تمام بارز وکلا کی عزت و وقار کے لئے متحد ہیں وکلا کے خلاف درج جعلی مقدمات ختم، فیصلہ واپس، گرفتار وکلا کی رہائی اور وکلا پر تشدد کرنے والے آفیسرز کے خلاف کاروائی تک احتجاج جاری رہے گا۔

وکلاء رہنمائوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سنگین ہونے والے حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ، حکومت پنجاب اور چیف جسٹس پنجاب پر ہوگی، وکلا پر بڑھتے ہوئے مظالم کو روکنے کے لئے پنجاب کی تمام بارز کا اجلاس بلاکر لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور وکلا پر پولیس گردی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان میں مورخہ 9مئی 2024 بروز جمعرات مکمل ہڑتال ہوگی اور نذیر صدیقی بار ہال میں احتجاجی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔

 
خبر کا کوڈ : 1133642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش