0
Sunday 28 Apr 2024 21:51

سعودی ولی عہد اور عراقی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ کے خاتمے پر زور

سعودی ولی عہد اور عراقی وزیراعظم کا غزہ میں جنگ کے خاتمے پر زور
اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت "ریاض" میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد "محمد بن سلمان" سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے عراقی وزیراعظم کے دفتر نے خبر دی کہ محمد شیاع السوڈانی اور محمد بن سلمان نے دوطرفہ تعلقات اور اسے مضبوط بنانے کے طریقوں سمیت ریاض-بغداد کے درمیان مشترکہ تعاون میں وسعت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماوں نے غزہ کی صورت حال اور فلسطینیوں کی قتل و غارت گری کے حوالے بات چیت کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب اس مسلط شدہ جنگ کا خاتمہ ہونا چاہئے کیونکہ اس سے خطے اور دنیا کے امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس ملاقات میں عراقی وزیراعظم نے کہا کہ بغداد، ریاض کے ساتھ اقتصادی تعاون میں وسعت کا خواہاں ہے۔ اس سے اقتصادی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد نے کہا کہ ریاض، عراق کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار کرنا چاہتا ہے تا کہ باہمی تعاون کو بڑھایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 1131807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش