0
Sunday 28 Apr 2024 23:38

ضلع کرم، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی

ضلع کرم، کوئلے کی کان میں دھماکہ، ایک مزدور جاں بحق، 5 زخمی
اسلام ٹائمز۔ وسطی کرم کے علاقہ علی شیر زنی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکہ سے 6 افراد ملبے تلے دب گئے۔ امدادی کارروائی کے دوران ایک مزدور کی لاش اور 4 کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ ایک مزدور کی تلاش جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ زخمی ہونیوالے مزدوروں کو ہنگو ہسپتال منتقل کردیا گیا، فوری طور دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تحقیقات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش