0
Monday 29 Apr 2024 01:25
مقبوضہ فلسطین: مزاحمتی فورسز کے حملے میں 14 صیہونی فوجی ہلاک اورزخمی

نتساریم محاذ پر مزاحمتی فورسز کے حملے میں 14 صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات

نتساریم محاذ پر مزاحمتی فورسز کے حملے میں 14 صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر کے جنوبی میں نتساریم کے محاذ پر مزاحمتی فورسز کے صیہونی فورسز پر حملے کے نتیجے میں دس صیہونی فوجیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک اور آپریشن میں صیہونی فوج کے بریگیڈ 99 کے دو فوجی ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہوگئے۔
صیہونی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی جنوبی غزہ کے علاقے نتساریم میں صیہونی فوج پر حملہ کی خبریں ہیں جب کہ زخمی صیہونی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وہاں سے نکالا جا رہا ہے۔ صیہونی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی کاروائی میں 11 فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی خبریں ہیں جب کہ ان خبروں سے پہلے قسام بریگیڈ نے اعلان کیا تھا کہ اس کی فورسز نے نتساریم محاذ پر صیہونی غاصب فوج پر ایک بڑا حملہ کیا ہے۔
منبع : https://www.tasnimnews.com/fa/news/1403/02/09/3076669/%D9%87%D9%84%D8%A7%DA%A9%D8%AA-%D9%88-%D8%B2%D8%AE%D9%85%DB%8C-%D8%B4%D8%AF%D9%86-14-%D9%86%D8%B8%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%AF%D8%B1-%D9%85%D8%AD%D9%88%D8%B
خبر کا کوڈ : 1131827
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش