0
Monday 29 Apr 2024 08:17

محکمہ تعلیم سمیت تمام محکمہ جات میں میرٹ پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنا دیا گیا، چوہدری محمد رشید

محکمہ تعلیم سمیت تمام محکمہ جات میں میرٹ پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنا دیا گیا، چوہدری محمد رشید
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سنیئر پارلمینٹرین وزیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن چوہدری محمد رشید نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت تمام محکمہ جات میں میرٹ پر سو فیصد عمل درآمد یقینی بنا دیا گیا ہے، نوجوان محنت کریں اور اہلیت کی بنیاد پر میرٹ پر روزگار حاصل کریں، موجودہ حکومت نے میرٹ کو صاف اور شفاف بنا کر نئی مثال قائم کر دی ہے، اب وہی سرکاری نوکری حاصل کر سکے گا جو پی ایس سی اور این ٹی ایس کے تحت مقابلے کے امتحانوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے رہائش گاہ پر اپنے حلقے کے نوجواںوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ معلمین القرآن کی تقرریاں میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ پہلے سے تعینات معلمین القرآن جو اہلیت اور کوائف پورے کرتے تھے کو ترجیح دی گئی ہے آنے والے وقت میں ایلیمنٹری ٹیچرز کی تقرریاں بذریعہ تھرڈ پارٹی NTS ہوں گی۔ انٹرویو کے 10 نمبر ختم کر دیے ہیں۔

متوسط طبقے کے بچوں کو جدید تعلیم کی سہولت آزاد کشمیر میں 03 دانش سکولوں کا اجراء کیا جا رہا ہے۔مظفر آباد، پونچھ اور میرپور ڈویژن میں یہ سکول بنیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پونے سات ارب روپے کا اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جو پراجیکٹ لانچ کیا جا رہا ہے اس میں 150 پرائمری سکولوں کی عمارتیں تعمیر ہوں گی اور اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ سکولوں میں فرنیچر سمیت تمام سامان فراہم کیا جائے گا۔ یہ پراجیکٹ سکولز سے آؤٹ 04 سے 16 سال کی عمر کے بچوں کیلئے ہو گا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے۔ اساتذہ کی حاضری کو تقریباً 100 فیصد یقینی بنا دیا گیا ہے۔ انھوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ٹکینکل تعلیم پر توجہ دیں ٹکینکل تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اندرون ملک اور بیرون ملک باعزت روزگار کی سہولیات میسر آ سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش