0
Monday 29 Apr 2024 08:56

آل پنجاب موسیقی مقابلے، ٹی ٹی پی نے دھمکی دیدی

آل پنجاب موسیقی مقابلے، ٹی ٹی پی نے دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے جاری آل پنجاب موسیقی مقابلے بند کروانے کیلئے ٹی ٹی پی جنوبی پنجاب نے دھمکی دیدی۔ تحریک طالبان پاکستان جنوبی پنجاب نے وزیراعلی مریم نواز کو مقابلے فوری رکوانے کیلئے وارننگ جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی جنوبی پنجاب نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں فحاشی و بے حیائی کے کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے، اس سلسلے کو فوری رکوایا جائے۔ اس ضمن میں جب ترجمان پنجاب آرٹس کونسل سے رابطہ کیا گیا، تو اُن کا کہنا تھا کہ ادارہ تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو پہلے ہی دورانِ مقابلہ جات فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کیلئے مراسلے لکھ چکا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کی جانیوالی کوئی بھی نئی ہدایات پر عمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پنجاب آرٹس کونسل صوبے بھر کے مختلف تعلیمی اداروں میں موسیقی کے مقابلہ کروا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش