0
Monday 29 Apr 2024 12:33

صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھر اسمبلی سے استعفوں کا مشورہ دیدیا

صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھر اسمبلی سے استعفوں کا مشورہ دیدیا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے، آنیوالے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیوالا پہلا شخص ہوں گا۔
 
خبر کا کوڈ : 1131890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش