اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو پھر اسمبلیوں سے استعفے دینے کا مشورہ دیدیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے اور سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے، آنیوالے ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملا تو ہم اسمبلیوں میں نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونیوالا پہلا شخص ہوں گا۔