0
Monday 29 Apr 2024 16:50

عالمی فوجداری عدالت کیجانب سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونیکا قوی امکان ہے، امریکی میڈیا

عالمی فوجداری عدالت کیجانب سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونیکا قوی امکان ہے، امریکی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے اسرائیلی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں کھلے اسرائیلی جنگی جرائم کے سلسلے میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICJ) میں اس غیرقانونی رژیم کے خلاف جاری مقدمات کی سماعت کے دوران غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے وزیراعظم سمیت اس کے اعلی حکومتی عہدیداروں کے لئے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسرائیلی حکام نے نیویارک ٹائمز کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ ہیگ کی عالمی عدالت انصاف، متعدد اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔۔"

ایک اور اسرائیلی اہلکار کا امریکی روزنامے کے ساتھ گفتگو میں کہنا تھا کہ "ہم یہ بھی مانتے ہیں کہ بنجمن نیتن یاہو ان لوگوں میں سے ایک ہے کہ جس کا نام مذکورہ عدالت اپنے وارنٹ گرفتاری میں ڈالے گی"۔

جاری ہفتے کے آغاز میں برطانوی صحافی ڈگلس مرے نے نیویارک پوسٹ میں ایک مضمون شائع کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کہ جو طوفان الاقصی مزاحمتی آپریشن اور اس پر غاصب صیہونی رژیم کے انسانیت سوز ردعمل کی تحقیقات میں مصروف ہے؛ اس وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو، صیہونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ اور اسرائیل کے اعلی فوجی کمانڈروں میں سے ایک کہ جو غالباً صیہونی رژیم کا چیف آف اسٹاف ہے، کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے پر غور کر رہی ہے۔

اس حوالے سے نیتن یاہو نے بھی جمعے کے روز سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ڈگلس مرے کا مضمون شیئر کرتے ہوئےلکھا تھا کہ جب تک میں اقتدار میں ہوں، اسرائیل کبھی بھی "اپنے دفاع کے فطری حق" کو مجروح کرنے کی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کرے گا۔

35 ہزار سے زائد عام فلسطینی شہریوں کی وسیع شہادتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہ جن میں زیادہ تر خواتین و بچے شامل ہیں، غاصب صیہونی وزیراعظم نے دعوی کیا کہ غزہ میں صیہونی رژیم کی فوجی کارروائیاں صرف "نسل کشی کے دہشتگردوں کے خلاف جنگ" ہیں جو "فتح کے حصول" تک جاری رہیں گی!!
خبر کا کوڈ : 1131944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش