0
Monday 29 Apr 2024 19:46

مریم نواز سمیت دیگر سیاستدان ہارے ہوئے ہیں، فارم 47 کی پیدوار حکومتیں ہم نہیں مانتے، شعیب شاہین

مریم نواز سمیت دیگر سیاستدان ہارے ہوئے ہیں، فارم 47 کی پیدوار حکومتیں ہم نہیں مانتے، شعیب شاہین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و آرگنائزر تنظیم سازی بیریسٹر شعیب شاہین، پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ پلھ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سکھر کے شہید صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو عبرتناک سزا کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ سندھ میں مشکل حالات ہیں پھر بھی صحافی اپنی ڈیوٹیاں بخوبی نبھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ کے عوام کے حقوق چھینے جارہے ہیں، سندھ میں بھی عوام کے منتخب نمائندوں کو جعلسازی سے ہروایا گیا، الیکشن میں ہمارے منتخب نمائندوں کو سائیڈ لائن کرکے ریجیکٹڈ لوگوں کو لایا گیا، نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر سیاستدان بھی ہارے ہوئے ہیں یہ فارم 47 کی پیدوار حکومتیں ہم نہیں مانتے۔

بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا آپ لوگوں نے شرط لگائی ہوئی ہے کہ مقبولیت سے پہلے قبولیت ضروری ہے، کس آئین اور قانون میں لکھا ہوا ہے جو ظلم زیادتیاں اس ملک میں ہورہی ہیں، سندھ میں کھلواڑ کیا گیا ہے ملک میں لاقانونیت قائم ہے، سندھ میں 16 سالوں سے یہی لاقانونیت جاری ہے، زرداری ٹولا سندھ میں مسلط کیا گیا ہے، سندھ میں سیاسی مخالفین پر انتقامی کارروائیاں کی جاتی ہیں، کبھی پانی بند کیا جاتا ہے کبھی جھوٹے کیسز بنائے جاتے ہیں۔ بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا کل عمران خان کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کا سندھ ٹرین مارچ کامیاب ہوا، سندھ کی عوام نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دے دیا ہے، عوام عمران خان کو ملک کا مسیحا سمجھتے ہیں جبکہ ایسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن، اور بونے کرپٹ سیاستدان عمران خان کو اپنے راستے کی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان اقتدار میں آگیا تو سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، عمران خان کے آنے سے پچیس کروڑ عوام کو حقوق ملیں گے، یہ بونے کرپٹ سیاستدان نہیں چاہتے ہیں کہ عوام کو حقوق ملیں۔ بیریسٹر شعیب شاہین نے کہا یہ لوگ مہنگائی ختم کرنے آئے تھے آج انکی وجہ سے ہی دس گنا مہنگائی بڑھ گئی، آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملکوں میں شامل کر دیا ہے، پاکستان کی آدھی آبادی سطح غربت سے نیچے چلی گئی کیوں کہ ملک میں قانون اور آئین کا نظام رائج نہیں ہے کوئی بھی بیرونی ممالک تیار نہیں جو پاکستان اپنا پیسا لے کر آئے، ملک و قوم کی ترقی نظام انصاف کے رائج کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی۔
خبر کا کوڈ : 1131978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش