0
Monday 29 Apr 2024 21:34

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی اسمبلی رکنیت کیخلاف کیس، سرفراز بگٹی نے جواب جمع کروا دیا

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی اسمبلی رکنیت کیخلاف کیس، سرفراز بگٹی نے جواب جمع کروا دیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت کے خلاف دائر کیس سماعت آج الیکشن ٹریبول میں ہوئی۔ جس میں سرفراز بگٹی کی جانب سے جواب جمع کروایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل الیکشن ٹریبول بینچ نے سرفراز بگٹی کی بلوچستان اسمبلی میں رکنیت کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر درخواست دہندہ نوابزادہ گہرام بگٹی کی جانب سے ریاض احمد ایڈووکیٹ جبکہ سرفراز بگٹی کی جانب سے آغا جمیل ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وکیل نے مقدمے کے دعوے کا جواب جمع کر دیا۔ عدالت نے گہرام بگٹی کے وکیل کو شواہد پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ واضح رہے کہ سرفراز بگٹی کی رکنیت جمہوری وطن پارٹی کے نوابزادہ گہرام بگٹی نے چیلنج کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سرفراز بگٹی الیکشن سے قبل نگران کابینہ کا حصہ تھے۔ جس کے دوران انہوں نے اپنے پسندیدہ عملے کو تعینات کرکے اسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لیا۔
خبر کا کوڈ : 1131998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش