0
Tuesday 30 Apr 2024 18:25
ایک ادارہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہے

صرف بانی پی ٹی آئی پر نیب کیسز، نواز شریف کو کلین چٹ دے دی گئی، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی پر سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ہے
صرف بانی پی ٹی آئی پر نیب کیسز، نواز شریف کو کلین چٹ دے دی گئی، بیرسٹر گوہر
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف، عبدالعلیم خان فارم 45 کے مطابق الیکشن ہار چکے ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لئے شیرافضل مروت کا نام فائنل ہوگیا ہے۔ یہ بانی پی ٹی آئی کا اختیار ہے کون سے کھلاڑی کو کہاں کھلانا ہے۔ کسی ادارے یا سیاسی جماعت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اگر کوئی مذاکرات ہوئے تو میڈیا کو آگاہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت جاری ہے۔ امید ہے ہم اور مولانا فضل الرحمان اکٹھے ہوجائیں گے۔ الائنس کو مکمل کرنے کے ہم بہت قریب ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں۔ ہمیں جلسوں کی اجازت بھی نہیں دیتے اور کہتے ہیں شکوہ بھی نہ کریں، تحریک انصاف ایک بڑی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج صرف 5 وکلا کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا گیا۔ آج قلم اور پن لیجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ بانی پی ٹی آئی پر سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی نیب کا کیس ہے۔ صرف بانی پی ٹی آئی کے خلاف نیب کیسز درج ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی۔ ایک ادارہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کو کلین چٹ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1132167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش