0
Wednesday 1 May 2024 22:04
پاکستان اور ایران کا آئین بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے 

مشہد مقدس، "پاکستان میں ملت تشیع کا سیاسی سفر اور اھداف" کے عنوان سے کانفرنس، علامہ راجہ ناصر عباس کا خطاب  

مشہد مقدس، "پاکستان میں ملت تشیع کا سیاسی سفر اور اھداف" کے عنوان سے کانفرنس، علامہ راجہ ناصر عباس کا خطاب  
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے زیراہتمام موسسہ شہید عارف الحسینی اور دفتر ایم ڈبلیو ایم میں "پاکستان میں ملت تشیع کا سیاسی سفر اور اھداف" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں علمائے کرام اور طلاب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں سیاسی تفکر کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے انبیا کو اس لئے بھیجا کہ وہ معاشرے میں عدل کا نفاذ کریں اور یہ کام عوام کے تعاون اور اشتراک کے بغیر ناممکن ہے، اس لئے سیاسی سوچ ضروری ہے۔ ہم حضرت آیت اللہ خامنہ ای جیسے بابصیرت، مدیر اور مدبر رھبر کے پیروکار ہیں جن کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکہ اور اس کے حواریوں کو ہر میدان میں شکست کا سامنا ہے اور ان شااللہ اسرائیل کا وجود بھی صفحہ ھستی سے مٹ جائے گا۔

اُنہوں نے پاکستان کے آئین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کا آئین اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین سے بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کا آئین لبرل ڈیموکریسی کی نفی کرتا ہے اور زمین پر اقتدار اعلی اللہ تعالی کی ذات کو سمجھتا ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے آئین کی صحیح پیروی کی جائے تو پاکستان میں بسنے والے تمام لوگ امن وامان کے زیر سایہ مسالمت آمیز زندگی گزار سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آئین کی پیروی کرتے ہوئے "ملت سازی "کرنی ہوگی تاکہ پاکستان کو مختلف بحرانوں سے نکالا جاسکے۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے رہنما حجتہ الاسلام آقائی عارف حسین تھہیم نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام اور طلاب نے مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

 
خبر کا کوڈ : 1132351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش