0
Thursday 2 May 2024 22:26
جو جماعتیں دھاندلی میں شامل نہیں، انکے ساتھ اتحاد بن گیا ہے

شہباز شریف اور مریم نواز نے الیکشن ہارنے کے باوجود حکومت بنائی ہے، حامد خان

کوئی سیاسی جماعت آئندہ شفاف طریقے سے چلنے کو تیار ہے تو بات کرنے میں ہرج نہیں
شہباز شریف اور مریم نواز نے الیکشن ہارنے کے باوجود حکومت بنائی ہے، حامد خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء حامد خان کا کہنا ہے کہ شہباز حکومت سے متعلق کٹھ پتلی والی بات درست ہے، شہباز شریف اور مریم نواز نے الیکشن ہارنے کے باوجود حکومت بنائی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ حکومت چھوڑیں اور پھر آکر بات کریں تو بات سمجھ میں آتی ہے، ناجائز حکومت میں رہتے ہوئے یہ کس منہ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو جماعتیں اس دھاندلی میں شامل نہیں، ان کے ساتھ اتحاد بن گیا ہے، کوئی سیاسی جماعت آئندہ شفاف طریقے سے چلنے کو تیار ہے تو بات کرنے میں ہرج نہیں۔

حامد خان نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کیلئے ہماری پٹیشن دائر ہے، بغیر کسی تحقیقات کے تمام واقعات پی ٹی آئی پر ڈالنا ناجائز ہے، فارم 45 اور 47 سے متعلق پٹیشن بھی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ 6 ججوں کے خط کا معاملہ فل کورٹ کو سننا چاہیئے، فل کورٹ کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ تمام دستیاب جج شامل ہوں۔
خبر کا کوڈ : 1132546
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش