0
Friday 3 May 2024 01:42
ہم آصف علی زرداری سے ملکر پلاٹ الاٹ نہیں کروانے گئے تھے

آصف علی زرداری کے پاس لوگوں کیلئے گئے، اچھا ریسپانس ملا، مصطفیٰ کمال

آصف علی زرداری کے پاس لوگوں کیلئے گئے، اچھا ریسپانس ملا، مصطفیٰ کمال
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے راہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم سیاسی پارٹی ہیں اور سیاسی پارٹیوں سے بات کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے راہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم صدر آصف علی زرداری سے ملکر پلاٹ الاٹ نہیں کروانے گئے تھے۔ لوگوں نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے، ہم ہر دروازے پر جائیں گے جن کے پاس اختیار ہے، ہم ساری سیاسی پارٹیوں سے بات کریں گے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کے حالات ایسے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے تمام پارٹیوں کو ایک ہونا پڑے گا۔ بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم سے ووٹ مانگا تھا، ہم نے آصف علی زرداری کو صدر کیلئے ووٹ دیا۔ ہم ان کے پاس لوگوں کیلئے گئے تھے، ہمیں وہاں سے اچھا ریسپانس ملا۔
خبر کا کوڈ : 1132563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش