0
Saturday 4 May 2024 10:15

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس

چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت سردار میراکبر خان، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، چوہدری اکبر ابراہیم، چوہدری محمد اخلاق، راجہ محمد صدیق، نثاراں عباسی، نبیلہ ایوب، امتیاز نسیم، سردار عامر الطاف، جاوید بٹ، چوہدری قاسم مجید، چوہدری اظہر صادق، عبدالوحید، دیوان علی خان چغتائی، نثار انصر ابدالی، سردار ضیاء القمر، سردار محمد جاوید ایوب خان، جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری عامر یاسین، چوہدری یاسر سلطان، محمد اکمل سرگالہ، عاصم شریف بٹ، ظفر اقبال ملک، احمد رضا قادری، چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن مولانا مظہر سعید، چیف سیکرٹری داؤد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس نے شرکت کی۔ کابینہ کے اجلاس میں آزادکشمیر میں امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی۔ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں راجہ فیصل ممتاز راٹھور، دیوان علی خان چغتائی، چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ اور انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک شامل ہیں۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کمیٹی کو آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔کابینہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش