0
Saturday 4 May 2024 19:49

بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال ختم کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے حکومت کی سخت پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال تین روز سے جاری تھا۔ جسے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے مذاکرات کے کامیاب ہونے پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے درمیان ملاقات میں مذاکرات ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر علی مدد جتک، کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات اور رکن اسمبلی لیاقت لہڑی بھی موجود تھے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے اضافی چیک پوسٹ اور جابجا مسافر گاڑیوں کو روکنے کو بند کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کئے۔ سرفراز بگٹی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش