0
Saturday 4 May 2024 20:03

اساتذہ کی گرفتاری سے انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں، ترجمان بیوٹمز یونیورسٹی

اساتذہ کی گرفتاری سے انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں، ترجمان بیوٹمز یونیورسٹی
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جامعہ کے اساتذہ کی گرفتاری یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ انتظامیہ نے کسی بھی استاد کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں کروائی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں بیوٹمز یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ اساتذہ کی گرفتاری سے یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں، بلکہ مذکورہ گرفتاریاں پولیس کی تفتیش کے سلسلے میں کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی نے کسی ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کروائی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جنوری میں یونیورسٹی سے ضروری دستاویزات کی چوری کا کیس عدالت میں ہے اور یونیورسٹی احاطے سے کسی ملازم کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ بیوٹمز یونیورسٹی کو تین روز قبل پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اساتذہ کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے اساتذہ کی تنخواہیں نہیں دی ہیں۔ اس حوالے سے احتجاج میں پیش پیش رہنے والے اساتذہ کو گرفتار کرکے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہتی ہے کہ پولیس نے تفتیش کے دوران اساتذہ کو گرفتار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1132830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش