0
Saturday 4 May 2024 20:34

ملتان، لیگی رہنمائوں میں بغاوت کا سلسلہ تیز، سکندر بوسن کے بعد راں برادری بھی گیلانیوں کو چھوڑ گئی

ملتان، لیگی رہنمائوں میں بغاوت کا سلسلہ تیز، سکندر بوسن کے بعد راں برادری بھی گیلانیوں کو چھوڑ گئی
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات برائے حلقہ این اے 148 کے حوالے سے مسلم لیگ نون میں بغاوت کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا، سابق وفاقی وزیر رہنماء مسلم لیگ نون سکندر حیات بوسن کے بعد مسلم لیگ نون کے سابق اراکین اسمبلی ملک ارشد راں اور ملک عباس راں اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، زین قریشی کا کہنا تھا کہ 19 مئی کو جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولنگ اسٹیشن کے بعد آر او دفاتر میں ووٹ کا پہرہ دیں گے، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زین قریشی کا کہنا تھا کہ 19 مئی کو جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انتخابی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بیٹے علی قاسم گیلانی کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ 19 مئی کو ہم فارم 47 لینے کے لیے پرامن طور پر آر او آفس کے باہر بیٹھیں گے۔ پہلے بھی ستر ارب سے ہونے والا الیکشن بیس روپے کی پینسل سے تبدیل کر دیا گیا۔ حقیقی آزادی کی جدوجہد کرنے والے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 19 مئی کو کامیابی ہوگی۔ گندم کے بحران میں 85 ارب روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور کسان کا معاشی قتل کیا گیا ہے، جس کا بدلہ وہ 19 مئی کو لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش