0
Monday 6 May 2024 19:04

نفرتوں کے خاتمے کیلئے اعتدال کا راستہ اپنانا ہوگا، ڈاکٹر راغب نعیمی

نفرتوں کے خاتمے کیلئے اعتدال کا راستہ اپنانا ہوگا، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرتوں کے خاتمے کیلئے اعتدال کاراستہ اختیار کیا جائے۔ اہل دانش معاشرے میں رواداری، اخوت و بھائی چارے کو فروغ دیں۔ برداشت اور رواداری کے رویوں کو فروغ دے کر معاشرے کا بگاڑ درست کیا جا سکتا ہے۔ مفتی محمد حسین نعیمیؒ اور ڈاکٹر سرفراز احمد نعیمی شہیدؒ نے پوری زندگی قوم کو اعتدال، امن اور محبت کا پیغام دیا۔ اتحاد امت کیلئے ان کی کوشش اور کاوش کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ زید اسلامک سنٹر پنجاب یونیورسٹی میں صدرمملکت کی جانب سے ”ستارہ امتیاز“ ملنے پر اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود، پروفیسر حماد لکھوی، پروفیسر سعید احمد سعیدی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کے ادارے کی طرف سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ منفی رویوں سے نہ صرف خاندان بلکہ معاشرے تباہی کی طرف جاتے ہیں۔ دین اسلام سے ہمیں برداشت اور رواداری کا درس ملتا ہے۔ اسلام دین فطرت اور ایک کامل ضابطہ حیات ہے۔ اسلام اعتدال پسندی کا داعی ہے ہمیں مل کر انفرادی اور اجتماعی کوششوں سے معاشرے سے تقسیم، نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ ہمیں من حیث القوم اسلام اور پاکستان کا معتدل چہرہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش