0
Monday 6 May 2024 17:24

نیویارک پولیس کی سندھ پولیس کو تربیت کی پیشکش

نیویارک پولیس کی سندھ پولیس کو تربیت کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمینٹ نے سندھ پولیس کو تربیت کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز کے افسران نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیویارک پولیس کے وفد نے سندھ پولیس کو تربیت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ پولیس اور افسران کو ٹریننگ دی سکتے ہیں، جس ہر وزیراعلیٰ سندھ نے نیویارک پولیس کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نیویارک پولیس کے وفد نے صوبائی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے مختلف لوگوں اور پولیس کیڈرز کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیویارک اور کراچی میں کافی مماثلت ہے، جرائم کرنے والے 10 فیصد ہوتے ہیں، جو 90 فیصد آبادی کے خلاف جرائم کرتے ہیں، لیکن اس رویے کو تبدیل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جرائم پیشاہ افراد کو یہ معلوم ہو کہ ان پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق نیویارک پولیس کی طرح اب سندھ پولیس بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس ملاقات میں سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس، سیکریٹری ٹو سی ایم اور دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1133165
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش