0
Tuesday 7 May 2024 19:17

ہمارا امریکا سے کوئی اختلاف نہیں، جو معاملہ تھا اب ختم ہو چکا ہے، بیرسٹر گوہر خان

ہمارا امریکا سے کوئی اختلاف نہیں، جو معاملہ تھا اب ختم ہو چکا ہے، بیرسٹر گوہر خان
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ امریکی سفیر کی ملاقات کو مثبت دیکھتا ہوں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا، ہم نے امریکی سفیر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا امریکا سے کوئی اختلاف نہیں۔ وہ پالیسی بیان تھا جو ہم نے دیا تھا، وہ معاملہ اب ختم ہو چکا ہے۔ امریکی سفیر کی جانب سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے ماضی میں امریکہ کو رجیم چینج آپریشن کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سمیت قانونی معاملات پر بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا معاملہ ہماری پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج شیر افضل مروت کو روکا گیا ان کی ملاقات نہیں ہوسکی، انتظار پنجوتھہ کا نام پہلے نکالا گیا لیکن اب شیر افضل مروت کا نام نکالا گیا۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے قانونی اور سیاسی معاملات پر بات ہوئی ہے، سپریم کورٹ کے آرڈر کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کو رہنمائی دی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ امید ہے ہماری 78 چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں گی۔ بانی پی ٹی آئی نے نگراں سابق وزیراعظم انوارالحق کا تذکرہ کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے بھی انتخابات میں دھاندلی کا تذکرہ کیا تھا، عدلیہ سے درخواست کرتے ہیں الیکشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے ہماری جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو بھی سنا جائے، ہم 9 مئی کو پُرامن احتجاج کریں گے، ٹکٹ ہولڈرز لیڈ کریں گے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں قانون پاس کیا جائے گا، آج بھی ہمارا مطالبہ ہے 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1133420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش