اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خانیوال سے تعلق رکھنے والے7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گردوں کوصفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔