0
Sunday 22 Apr 2012 00:33

کوئٹہ مشترکہ گھر ہے، اس کی حفاظت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، علامہ ہاشم موسوی

کوئٹہ مشترکہ گھر ہے، اس کی حفاظت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے، علامہ ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقویٰ الہٰی انسان کو زندگی کا سلیقہ سکھاتا ہے۔ موجودہ حالات میں تقویٰ کا بہترین مصداق یہی ہے کہ قوم متحد رہے۔ علامہ ہاشم موسوی نے کوئٹہ یکجہتی کونسل کی فعالیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تمام رہنماوں سے اپیل ہے کہ وہ اس اتحاد کا بھرم رکھتے ہوئے ایسی کوئی بات نہ کریں جس سے یہ اتحاد کمزور ہو۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے اس اتحاد کو مضبوط بنانے کیلئے دعا بھی کی۔

انہوں نے شیعہ سُنی اتحاد پر زور دیتے ہوئے جماعت اسلامی کی جانب سے کوئٹہ میں تمام مسالک کے علماء کو اکھٹا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تمام مسالک کے علماء اور دیگر تمام سیاسی شخصیات سے اپیل کی کہ کوئٹہ شہر ہمارا مشترکہ گھر ہے، اس کے امن و امان کی حفاظت کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کو عالمی سامراج کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی مسالک میں ایک خدا، ایک نبی ص، ایک قرآن، ایک کعبہ کے حوالے سے اتحاد پایا جاتا ہے۔ کچھ فروعی اختلافات ضرور ہیں جسکی مقدار بہت کم ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسلامی مسالک کا انٹرنیشنل سیاست کا موقف بھی ایک ہیں، جس میں اسرائیل، امریکہ دشمنی، نیٹو سپلائی کی عدم بحالی اور اسلامی اتحاد کے سبھی قائل ہیں۔ لیکن دشمنان دین امریکی اور صہیونی سامراج بہت کم اختلافی مسائل کو ہوا دے کر ان تمام متحدہ عقائد اور موقف پر حاوی کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں، جو کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔
خبر کا کوڈ : 155377
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش