0
Sunday 21 Jul 2013 19:17

روضہ زینب (س) کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہیں، علامہ علی رضوی

روضہ زینب (س) کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہیں، علامہ علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام یادگار چوک اسکردو پر شام میں بی بی زینب (س) پر تکفیری حملہ کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن آغا علی رضوی نے کہا کہ ہم شام کی صورتحال کے حوالے سے رہبر معظم سید علی خامنہ کے حکم کے منتظر ہیں اگر رہبر معظم حکم دیں تو سر پر کفن باندھ کر امریکی مفادات کو سبوتاژ کرنے اور شام میں حزب اللہ کے جوانوں کی ہر طرح کی معاونت کے لئے تیار اور آمادہ ہیں۔ شام میں موجود مرکز پاسدار حریم امامت حضرت زینب (س) کی روضہ اقدس کی حفاظت کے لیے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طالبان نواز حکومت باز آجائیں اور تکفیریوں کی پشت پناہی ختم کرے اور پاکستان سے شام جانے والے امریکی ٹکڑوں پر پلنے والے دہشت گردوں کا راستہ مسدود کریں بصورت دیگر حکومت کے لیے آنے والے دن دشوار ہوجائیں اور موجودہ حکومتی پارٹی کا حشر بھی سابقہ شکست خوردہ پارٹیوں سے مختلف نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 285442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش