0
Monday 26 Aug 2013 12:25

افغان صدر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف سے ون آن ون ملاقات

افغان صدر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف سے ون آن ون ملاقات
اسلام ٹائمز۔ افغان صدر حامد کرزئی ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیراعظم ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مشیر خزانہ سرتاج عزیز اور وزارت خارجہ کے اعلٰی حکام نے ایئر پورٹ پر افغان صدر حامد کرزئی کا استقبال کیا، جس کے بعد حامد کرزئی وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں وزیراعظم نواز شریف نے انہیں خوش آمدید کہا۔ افغان صدر کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ افغان صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی کا اعلٰی حکام سے تعارف بھی کروایا۔ وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی کی ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ امور اور خطے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دہشت گردی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ افغان صدر حامد کرزئی صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 295752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش