0
Saturday 21 Sep 2013 20:32

بھارتی وزير اعظم، مظفرنگر فرقہ وارانہ فسادات پر تشويش کا اظہار

بھارتی وزير اعظم، مظفرنگر فرقہ وارانہ فسادات پر تشويش کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزيراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بظاہر اترپرديش کے حاليہ فرقہ وارانہ تشدد کے واقعات کا حوالہ ديتے ہوئے آج اس طرح کے رجحان پر تشويش ظاہر کى اور اس ميں ملوث لوگوں سے اپيل کى کہ وہ اس مقدس شہر کے لوگوں اور تاريخ سے سبق ليں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگى کى علامت ہے، اجمير ايرپورٹ کے لئے سنگ بنياد رکھنے کے بعد کشن گڑھ کے سومير کلب گراؤنڈ ميں ايک عوامى ريلى سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ اجمير ميں فرقہ وارانہ ہم آہنگى کى ايک روايت رہى ہے جسے قائم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ادھر مدھيہ پرديش کے گورنر رام نريش يادو نے ہردا ضلع کے کھڑکيا ميں پیش آئے حالیہ تشدد کے واقعہ کو افسوسناک بتاتے ہوئے درخواست کى ہے کہ مدھيہ پرديش کے فرقہ وارانہ خير سگالى کى قابل فخر روايات کو قائم رکھيں، انہوں نے واقعہ پر فکر ظاہر کرتے ہوئے اميد ظاہر کى ہے کہ حکومت قصورواروں کے خلاف سخت کارروائى کرے گى، رياست ميں فرقہ وارانہ يگانگت برقرار رکھنا سب کى ذمہ دارى ہے، رياست ميں کسى بھى طرح کى بدامنى نہ پھيلنے پائے۔
خبر کا کوڈ : 304005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش