0
Thursday 12 Dec 2013 21:43

نظربندوں کے ساتھ غیر شائستہ سلوک پر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر برہم

نظربندوں کے ساتھ غیر شائستہ سلوک پر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر برہم
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر نے کہا ہے کہ ریاست کی مختلف جیلوں میں نظربندوں کے ساتھ غیر شائستہ سلوک روا رکھنے کو انسانی حقوق کے بین الاقوامی چارٹر میں دی گئی ضمانتوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جماعت اسلامی کے ترجمان ایڈوکیٹ زاہد علی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کسی قوم کے سیاسی حقوق کی بحالی کے حق میں اظہار رائے کرنا کوئی جرم نہیں ہے لیکن جموں و کشمیر میں اس آزادی کو بھی مختلف سیاہ قوانین کے نفاذ سے پامال کرکے رکھ دیا گیا ہے اور اس وقت بھی سینکڑوں افراد مختلف جیلوں اور تھانوں میں اپنے ضمیر کے مطابق بات کرنے کی پاداش میں نظر بند ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایک طرف انسانی حقوق کے تحفظ کےلئے بلند بانگ دعوے کئے جاتے ہیں مگر عملاً ایسے غیر انسانی قوانین نافذ کئے گئے ہیں جن کی موجودگی میں انسانی حقوق ہی بے معنی بن کر رہ جاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد علی نے کہا کہ افسپا، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد سے متعلق قوانین کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہاں عملاً آمریت کا نظام قائم ہے اور جمہوریت کو دیس بدر کیا گیا ہے، زاہد علی نے کہا کہ انتظامیہ اور پولیس عدالتی احکامات کو درخور اعتنا ہی نہیں سمجھتی ہے، جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا کہ جماعت کا زوردار مطالبہ ہے کہ غیر مشروط طور پر تمام سیاسی قیدیوں اور نظر بندوں کو فی الفور رہا کیا جائے، نیز جماعت اسلامی جموں و کشمیر بنگلہ دیشی حکومت کی طرف سے وہاں کی جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کی مذمت کی۔
خبر کا کوڈ : 330003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش