0
Saturday 18 Jan 2014 10:34

جشن میلاد النبی (ص) کی جمعہ تقریب، درگاہ سرینگر میں ایک لاکھ کا اجتماع

جشن میلاد النبی (ص) کی جمعہ تقریب، درگاہ سرینگر میں ایک لاکھ کا اجتماع
اسلام ٹائمز۔ عید میلادالنبی (ص) کی جمعہ تقریب کے موقعہ پر مقبوضہ کشمیر میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے جس میں تقریبا ایک لاکھ کی تعداد میں مرد و زن نے شرکت کرکے اس دن کی مناسبت سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کیا، اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب درگاہ شریف حضرت بل سرینگر میں منعقد ہوئی جہاں نماز جمعہ کے موقعہ پر عقیدت مند موئے مقدس (ص) سے فیضیاب ہوئے اس کے علاوہ وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، زائرین کو حضرت بل سرینگر تک لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ کے معقول انتظامات کئے گئے تھے، محکمہ صحت کی طرف سے خصوصی طبی کیمپ لگائے گئے تھے، حضرت بل میں کئی رضاکار تنظیموں نے زائرین کیلئے جگہ جگہ لنگر اور مشروبات کا انتظام کیا ہے اور جگہ پر مشروبات کے خصوصی سٹال بھی رکھے گئے تھے، علاقہ میں تقریب کے دوران صورتحال کو قابو میں رکھنے کیلئے پولیس کی اضافی نفری جگہ جگہ تعینات کی گئی تھی ایک سرسری اندازے کے مطابق درگاہ شریف حضرت میں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے باجماعت نماز جمعہ ادا کی۔ ادھر مکہامہ ماگام میں نماز جمعہ کے بعد جموں و کشمیر کاروان اسلامی کے اہتمام سے ہفتہ وحدت کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، مولانا غلام رسول حامی کی قیادت میں نکالے گئے جلوس میں شامل ہزاروں شرکاء نے اسلام کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مکہامہ سے ماگام تک مارچ کیا۔
خبر کا کوڈ : 342271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش