0
Monday 30 Aug 2010 14:17

بچوں کے پھول سے بدن گولیوں سے چھلنی،اسرائیلی مظالم کی دل دہلانے والی تصاویر

بچوں کے پھول سے بدن گولیوں سے چھلنی،اسرائیلی مظالم کی دل دہلانے والی تصاویر
لاہور:اسلام ٹائمز-وقت نیوز کے مطابق مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی داستان نئی نہیں۔ اپنے حقوق کی خاطر جدوجہد کرنے والے فلسطینیوں پر اس قدر ظلم ڈھائے گئے ہیں،جس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔افریقہ مسلم پارٹی نے اسرائیلی مظالم کےخلاف آن لائن مہم جاری رکھی ہے،تاکہ اسرائیل کےخلاف عالمی عدالت انصاف میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جاسکے۔اس پارٹی کی طرف سے اسرائیلی مظالم کی جو تصاویر انٹرنیٹ پر جاری کی گئی ہیں،انہیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ان تصاویر میں معصوم پھول جیسے بچوں کی لاشوں کی تصاویر ہیں،جنہیں بدترین فائرنگ اور بموں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ایک تصویر میں چند ماہ کے بچے کو دکھایا گیا ہے،جس پر فائرنگ سے اس کا جسم چھلنی ہو چکا ہے۔ایک اور تصویر میں چند نوجوانوں جنہیں بم دھماکے سے شہید کیا گیا،کے بدن کو لگی ہوئی آگ دکھائی دے رہی ہے۔اسرائیلی دہشت گردی اور بربریت کی ان تصاویر کو دیکھ کر اسرائیل کے شیطانی اور گھناﺅنے کردار کے حوالے سے کوئی شک باقی نہیں رہ جاتا۔
خبر کا کوڈ : 35744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش