0
Sunday 16 Mar 2014 01:13

ملتان، جماعت اسلامی کا لاہور میں نرسز پر بہیمانہ تشدد کے خلاف مظاہرہ

ملتان، جماعت اسلامی کا لاہور میں نرسز پر بہیمانہ تشدد کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیر اہتمام لاہور میں نرسز پر بیہمانہ تشدد اور پولیس لاٹھی چارج کے خلاف چوک نواں شہر تا ملتان پریس کلب احتجاجی مظاہرہ و ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی، نائب امیر خواجہ عبیدالرحمن، میاں منیر احمد بودلہ، ڈاکٹر خالد رشید، چودھری امین نے کی۔ مظاہرین نے پنجاب حکومت کے خلاف واشگاف الفاظ میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں آصف محمود اخوانی، خواجہ عبیدالرحمن نے کہا کہ لاہور میں نرسوں پر بیہمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کے ہر دور میں عوام، طلباء اور نرسز پر تشدد کرکے ظلم کی تاریخ رقم کی جاتی ہے جب تک ملک میں قرآن وسنت کی بالادستی قائم نہیں کی جاتی اُس وقت تک ملک میں انصاف کسی کو نہیں مل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کے حق میں نکلنے والی نرسوں کے مطالبات پوررے کرنے کی بجائے ان پر تشدد کرنا انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حکومت فی الفور گرفتار نرسوں کو رہا کرتے ہوئے پولیس لاٹھی چارج سے زخمی ہونیوالی نرسز کو علاج کی سہولتیں دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ادارے ہر شعبہ میں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ حکومت نے الیکشن سے پہلے جو وعدے عوام سے کئے تھے ان کو پورا کرتی ہوئے نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نرسز کے تمام جائز مطالبات فی الفور پورے کئے جائیں اور ان پر تشدد کرنے والے اہلکار وافسران کو نہ صرف معطل بلکہ نوکری سے برخواست کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو عوام یہی سمجھے گی کہ حکومت پنجاب اس واقعے میں خود ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 362260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش