0
Sunday 23 Mar 2014 07:27

ایرانی تیل اسمگل کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، ڈاکٹر عبدالمالک

ایرانی تیل اسمگل کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، ڈاکٹر عبدالمالک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ حب حادثے میں جاں بحق ہونے افراد میں نیوی اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعہ کی انکوائری کے لیے ڈی آئی جی کو مقرر کر دیا گیا ہے۔ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا ہے کہ واقعہ تخریب کاری نہیں ایک حادثہ ہے۔ ایرانی پٹرول کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ اقدامات اٹھائیں گے۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے معاوضوں کی ادائیگی پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔ یہ کہنا درست نہیں کہ متعلقہ انتظامیہ تاخیر سے جائے وقوع پر پہنچی۔ واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔ انکوائری کے لے ڈی آئی جی کو مقرر کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 364852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش