0
Monday 24 Mar 2014 22:50

حكومت طالبان كی سرپرستی میں مشغول ہے،جمشید دستی

حكومت طالبان كی سرپرستی میں مشغول ہے،جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ آزاد ركن قومی اسمبلی جمشید دستی نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف ایٹ كچہری واقعے میں وفاقی حكومت براہ راست ملوث ہے اور نواز شریف کی حکومت طالبان كی سرپرستی میں مشغول ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس كے باہر میڈیا سے بات كرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وفاقی حكومت ناكام ہو چكی ہے جب کہ اسلام آباد میں حكومت نام كی كوئی چیز نہیں، كچہری واقعے میں وفاقی حكومت براہ راست ملوث ہے اور مسلم لیگ (ن) دہشت گردوں كی آماج گاہ بن چكی ہے، كچہری واقعے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو برطرف كر دینا چاہیئے۔ جمشید دستی نے کہا کہ وفاقی حكومت طالبان كی سرپرستی میں مشغول ہے، وزیراعظم نواز شریف كو چاہئے کہ وہ بیرون ممالک كے دورے ترک كر كے ملک كے حالات پر توجہ دیں اور پارلیمنٹ كے سامنے دھرنا دیئے ہوئے وكلا كے مسائل اور مطالبات سنیں، وكلا نے تحریک عدلیہ بحالی میں جو كردار اداكیا وہ سب كے سامنے ہے حكومت كو وكلا كے مطالبات فوری طور پر منظور كرنے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 365395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش