0
Monday 14 Apr 2014 17:32

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں کل دھرنے ہونگے

عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت بلتستان کے ساتوں اضلاع میں کل دھرنے ہونگے
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی ملی بھگت سے گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں عوامی ایکشن کمیٹی نے متعدد بار پریس کانفرنس، جلسہ جلوسوں کے بعد 10 مارچ کو گلگت بلتستان میں تاریخی ہڑتال کر کے عوامی مینڈیٹ حاصل کر لی ہے۔ 10 مارچ کی ہڑتال کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو سوچنے کی مہلت دی لیکن صوبائی اور وفاقی حکومت اس تاریخی ہڑتال اور تحریک کو ناکام بنانے کی کوششوں میں مصروف رہی۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے کسی قسم کا سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ کل سے گلگت بلتستان بھر میں گندم سبسڈے کے خاتمے کے خلاف چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی اور انتظامیہ نے دو مہینوں کے لیے گلگت بلتستان میں دفعہ 144 نافذ کر کے احتجاجی دھرنوں کو ناکام کرنے کی کوشش کی اور سید مہدی شاہ نے احکامات جاری کر دئیے تھے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ اس عمل کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے دفعہ 144 کی نفاذ کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کرنے کے بعد عدالت نے اسے کلعدم قراد دیا۔ کل عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے گلگت بلتستان بھر میں پرامن دھرنے ہونگے۔ البتہ یہ احتمال بھی ہے کہ مہدی شاہ کے حلقے میں کارکنان دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے بدامنی کی کوشش کرے ایسی صورت میں اسکردو میں کشیدگی پھیل سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 372757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش