0
Thursday 17 Apr 2014 09:31

بھارت کے نام نہاد انتخابات محض ایک دھوکہ ہیں، آسیہ اندرابی

بھارت کے نام نہاد انتخابات محض ایک دھوکہ ہیں، آسیہ اندرابی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بھارت کے نام نہاد انتخابات کو محض ایک دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی اکثریت انتخابات کے خلاف ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام ہر شکل میں تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انتخابی ڈھونگ کا واحد مقصد عالمی برادری کی توجہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے اصل مسلئے سے ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان انتخابات کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور گذشتہ چند روز کے دوران چار کشمیری نوجوانوں کی شہادت اس کا واضح ثبوت ہے۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ اگر بھارت نے کشمیر بارے اپنی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی مسلسل جاری رکھی تو کوئی بھی طاقت کشمیریوں کو مسلح جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی۔ انہوں نے انتخابات کے بائیکاٹ کی اپیل دوہراتے ہوئے کہا کہ انتخابی ڈھونگ میں شرکت کشمیری شہداء کی قربانیوں سے بے وفائی کے مترادف ہے۔
خبر کا کوڈ : 373746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش