0
Monday 2 Jun 2014 10:58

استعمار کیخلاف امام خمینی (رہ) کی تحریک عالمی پذیرائی حاصل کرچکی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

استعمار کیخلاف امام خمینی (رہ) کی تحریک عالمی پذیرائی حاصل کرچکی ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام یکم تا 7 جون ہفتہ فروغ فکر امام خمینی (رہ) منایا جائے گا۔ بانی انقلاب اسلامی رہبر کبیر حضرت امام خمینی (رہ) کی 25 ویں برسی کے موقع پر ہم ان کی عظیم انقلابی جدوجہد اور احیائے اسلام تحریک سے تجدید عہد کرتے ہیں۔ امام (رہ) نے سیرت انبیاء و اہل بیت (ع) پر عمل کرتے ہوئے وقت کے طاغوت سے ٹکر لی اور ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کو شکست دیکر قرآن و سنت کا نظام نافذ کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ یہ صدی امام خمینی (رہ) کی صدی ہے۔ امام (رہ) اتحاد بین المسلمین کے علمبردار، سامراج دشمن، غریبوں اور مظلوموں کے حامی عظیم انقلابی رہنماء تھے۔ انہوں نے امریکہ، اسرائیل اور دیگر استعماری قوتوں کے خلاف جو تحریک شروع کی، اب وہ عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ فروغ فکر امام خمینی (رہ) کے موقع پر بلوچستان بھر میں‌ مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔ جس میں امام (رہ) کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 388366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش