0
Saturday 14 Jun 2014 23:21

افغانستان میں صدارتی انتخاب کا فیصلہ کن مرحلہ مکمل، حملوں میں 46 افراد ہلاک

افغانستان میں صدارتی انتخاب کا فیصلہ کن مرحلہ مکمل، حملوں میں 46 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ افغان چیف الیکش کمشنراحمد یوسف نورستانی کے مطابق افغانستان میں صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے، جبکہ دوسری جانب مختلف حملوں میں 46 افراد ہلاک ہو گئے، تاہم اس دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ انکا کہنا تھا کہ کل ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ میں سے 70 لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، ڈالے گئے ووٹوں کا ٹرن آؤٹ اپریل میں ہونے والے پہلے مرحلے سے کچھ زیادہ مختلف نہیں۔ افغان الیکشن کمیشن کے چیرمین کے مطابق حتمی مرحلے کے لیے ملک بھر میں 6 ہزار 365 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جب کہ صدارتی انتخاب کے ابتدائی نتائج کا اعلان 2 جولائی کو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود شفاف انتخابات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ دوسری جانب افغان وزیر خارجہ نے کابل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی جانب سے اس دوران کئے گئے مختلف حملوں میں 46 افراد ہلاک ہوئے جس میں افغان نیشنل آرمی کے 15 اہلکار بھی شامل ہیں، جب کہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس دوران سیکیورفورسز کی کارروائی میں 60 طالبان بھی مارے گئے۔

واضح رہے کہ افغان صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سابق وزیر خارجہ عبداللہ عبداللہ نے 45 فیصد جب کہ سابق وزیر خزانہ اشرف غنی احمد زئی نے 31.6 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے تاہم کسی بھی امیدوار کی جانب سے کامیابی کے لئے درکار50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے پر انتخاب کا دوسرا مرحلے کا انعقاد کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 392052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش