0
Wednesday 18 Jun 2014 22:49

مقبوضہ کشمیر کے کرگل خطے میں ملک عراق میں تکفیری داعش (ISIL) کے انسانیت سوز بربریت کے خلاف احتجاج

مقبوضہ کشمیر کے کرگل خطے میں ملک عراق میں تکفیری داعش (ISIL) کے انسانیت سوز بربریت کے خلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ملک عراق میں تکفیری داعش (ISIL) کے انسانیت سوز بربریت کے خلاف ایک احتجاجی جلوس مرکزی مسجد جامع سے نکالا گیا جو کرگل بازار سے ہوتے ہوئے حسینی پارک کرگل میں اختتام پذیر ہوا جہاں مقامی کالج کے طلبہ و طالبات کی احتجاجی جلوسوں نے بھی شمولیت کی، جلسے سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے وائس چیئرمین امور سیاسی الحاج محمد باقر پشکم اور نگران کونسل کے چیئرمین شیخ محمد محقق نے خطاب کیا، انہوں نے مشرق وسطی خصوصا عراق میں ابھر رہے تکفیری اور داعش دہشت گردوں کے اساس، انکی دہشت گردی اور پس منظر سے سامعین کو روشناس کیا اور مرجع عالی قدر سید علی سیستانی کے بروقت فتوی کی تائید کرتے ہوئے مملکت عراق اور مظلوم عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، جلسے سے طالب علم رہنما نے بھی خطاب کیا اور IKMT کے بروقت احتجاجی تحریک اور جلوس کی سراہنا کی، اختتامی مجلس کی نظامت حاجی فدا حسین سنگرہ کررہے تھے، جلوس کے اختتام پر درجہ ذیل قرارداد پاس کی گئی، اول یہ کہ ’’ہم تمام اہلیان منطقہ کرگل (لداخ) اسلامی جمہوریہ عراق میں حالیہ دنوں داعش دہشت گردوں کے ہاتھوں کے ہاتھوں قصبے موصل، تکریت اور تل عفار میں بربریت کے ساتھ مسلمانوں کے قتل عام اور انسانیت دشمن کاروائیوں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان دہشت گردوں سے نفرت اور بے زاری کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔ دوم یہ کہ ’’ہم مرجع عالی قدر آیت اللہ سیستانی دامت برکاتہ کی جہاد واجب کفائی کی تائید میں حکومت و مسلمان عراق کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے دست بدعا ہیں‘‘۔ سوم یہ کہ ’’ہم داعش اور تکفیری گروہوں کی پشت پناہی کرنے والے عالمی صہیونیت اور عرب حامیوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں‘‘ اور ’’ہم تکفیری اور داعش دہشت گردوں کی طرف سے اسلامی مراکز خصوصاً حوزہ علمیہ نجف اشرف، عتبا تعالیات، نجف، کربلا، کاظمین، سامرہ، بغداد اور دیگر اسلامی آثار کو درپیش خطرات کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ، اسلامی کانفرنس اور دیگر عالمی و اسلامی مملکتوں سے ان مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں‘‘، اور ایک قرارداد میں کہا گیا کہ ’’ہم حکومت ہند سے اپیل کرتے ہیں کہ عراق میں اسلامی، خصوصا شیعہ مسلک سے وابسطہ مسلمانوں کے مقدس مقامات سے کروڑوں لوگوں کی مذہبی عقیدت وابستہ ہیں ان کا ہرحال میں تحفظ ضروری ہے‘‘۔
خبر کا کوڈ : 393225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش