0
Monday 30 Jun 2014 18:34
پاک فوج جلد کامیابی حاصل کرکے قوم کو خوشخبری دیگی

دہشتگردوں کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کا نقصان ہے، رحمان ملک

دہشتگردوں کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کا نقصان ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کا نقصان ہے، پاک فوج جلد کامیابی حاصل کر کے قوم کو جلد خوشخبری دے گی۔ کراچی ائیر پورٹ پر سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی سیاسی سمت صحیح نہیں، ہم جمہوریت کی وجہ سے موجوہ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے پہلے ہی طاہر القادری نے اے پی سی بلا لی، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ طاہر القادری تاریخ پڑھ لیں، انقلاب کبھی موسمی نہیں ہوتے، سونامی موسم سے آتا ہے اور پاکستان میں ابھی سونامی کا موسم نہیں آیا۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کا نقصان ہے۔ پاک فوج جلد کامیابی حاصل کر کے قوم کو جلد خوشخبری دے گی۔
خبر کا کوڈ : 396388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش