0
Saturday 5 Jul 2014 13:43

ضرب عضب، 2600 دہشتگرد ہلاک، شدت پسندوں کے لئے پکتیکا میں کیمپ قائم

ضرب عضب، 2600 دہشتگرد ہلاک، شدت پسندوں کے لئے پکتیکا میں کیمپ قائم
اسلام ٹائمز۔ وزیرستان میں ہونے والے آپریشن کے دوران اب تک 2600 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ ہزاروں کی تعداد میں دہشتگرد افغان صوبے پکتیکا میں پناہ لے چکے ہیں۔ ایک اعلی سرکاری اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر اسلام ٹائمز کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاکتوں کے جو سرکاری اعداد و شمار جو بتائے جارہے ہیں، حقیقت ان سے کئی گنا زیادہ ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ فوج کو ایک مشکل پیش آرہی ہے کہ بعض علاقوں سے لوگ نقل مکانی نہیں کرچکے ہیں، چنانچہ لوگوں میں گھل مل کر دہشتگرد سنیپرز کے ذریعے اہلکاروں کو نشانہ بنارہے ہیں۔ اور جواب میں فوج کو کارروائی کرنے میں مشکل پیش آرہی ہے، کیونکہ ایسی صورت میں دہشگردوں اور عام لوگوں میں تمیز کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔
 
ذرائع نے مزید بتایا کہ اب تک 2600 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک 300 کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فوج اور ادارے واقعا آپریشن میں سنجیدہ ہیں۔ تو جواب میں موصوف نے کہا کہ بالکل، سو فیصد سنجیدہ ہیں۔ کسی طرح رحم نہیں کیا جارہا۔ تاہم انہوں نے ایک شکایت افغان حکومت سے یہ کی کہ انہوں نے دہشتگردوں کے لئے صوبہ پکتیکا میں دو محفوظ کیمپ قائم کر رکھے ہیں۔ مسلح دہشتگردوں سے اسلحہ جمع کرکے، غیر مسلح افراد کو ایک کیمپ میں، جبکہ دوسرے میں مسلح افراد کو رکھا جارہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 397472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش