0
Tuesday 8 Jul 2014 18:59

بیت المقدس کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، علامہ اشفاق وحیدی

بیت المقدس کی آزادی کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، علامہ اشفاق وحیدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ بیت المقدس پر یہودیوں کا قبضہ غیر قانونی ہے، بیت المقدس کی آزادی کے لئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا ہے، پوری دنیا میں قدس کی آزادی کے لئے ریلیان نکالی اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی اور جمعۃ المبارک کے خطبات میں قرارداد مذمت پیش کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ایس یو سی آسڑیلیا کے نمائندہ نے ملبورن میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے آسڑیلیا کے شیعہ سینٹرز میں بیت المقدس کی آزادی کے موضوع پر خطبے دیئے جائیں گے اور عراق، شام اور بحرین کے مسلمانوں کے لئے دعائیں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 398143
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش