0
Sunday 13 Jul 2014 09:55
مسلمان ممالک اسرائیل سے اپنے سفراء کو فوری واپس بلائیں

صہیونیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر اپنے ملکوں سے نکال باہر کریں، راجہ ظفر الحق

صہیونیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر اپنے ملکوں سے نکال باہر کریں، راجہ ظفر الحق
اسلام ٹائمز۔ ایک درجن مسلمان ممالک جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے، وہ فوری طور پر اسرائیل سے اپنے سفراء کو واپس بلائیں اور صہیونیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اپنے ملکوں سے نکال باہر کریں۔ اس بات کا مطالبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین اور موتمر العالم الاسلامی کے رہنما راجہ ظفر الحق نے اسلام آباد میں منعقدہ پی ایل ایف آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنما  موتمر العالم الاسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں صیہونی بستیوں کی آبادکاری کے لئے امریکی چرچ پیسہ اکٹھا کر رہے ہیں۔ حالانکہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کے خلاف آواز اٹھانے والے یہودی تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاپ کا مقبوضہ فلسطین میں جا کر یہ کہنا کہ میں نے یہودیوں کو معاف کر دیا، انتہائی افسوسناک ہے۔ راجہ طفر الحق نے صہیونی ریاست کو باور کرایا کہ آگ اور خون کا فلسفہ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا۔ عنقریب یہی آگ اسرائیل پر برسے گی اور وہ  نیست و نابود ہوجائے گا۔ آخر میں راجہ ظفر الحق نے عوام پر زور دیا کہ مظلوم فلسطینی عوام کے لئے فوری چندہ اکٹھا کیا جائے، تاکہ انہیں ادویات اور دیگر ضروری اشیاء بروقت میسر آسکیں۔
خبر کا کوڈ : 399151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش