0
Saturday 9 Aug 2014 00:05

14 اگست کو ملک سے بادشاہت ختم کرکے عوامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی

14 اگست کو ملک سے بادشاہت ختم کرکے عوامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں، نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی نے کہا ہے کہ 14 اگست کو ملک سے بادشاہت ختم کرکے عوامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نئے پاکستان کے خواہاں ہیں۔ احتجاج و جلسہ جلوس ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے۔ ہم اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہے ہیں۔ کسی سے محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ آزادی مارچ میں شرکت کیلئے 11 اگست سے بلوچستان بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر سردار روح اللہ خلجی اور دیگر بھی موجود تھے۔ نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی نے کہا کہ 14 اگست کو ملک سے بادشاہت ختم کرکے عوامی حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد جانے کیلئے ہم نے مختلف گروپ تشکیل دیئے۔ جو مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائیں گے کیونکہ ہمیں خدشہ ہے کہ جب ہمارے کارکن پنجاب میں داخل ہونگے۔ انہیں گرفتار نہ کیا جائے اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مختلف وفود نصیرآباد اور کچھ لورالائی اور دیگر علاقوں سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ہم کسی کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے اور مختلف سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔ یہ فیصلہ ہوا ہے کہ پانچ سال پیپلز پارٹی اور پانچ سال مسلم لیگ (ن) حکومت کریگی لیکن ہم یہ نہیں چاہتے ہم چاہتے ہیں کہ فیصلہ عوام کرے۔ عوام جس کو ووٹ دے اسکو اقتدار سونپا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 245 لگانے کا مقصد ملک میں منی مارشل لاء لگانا ہے۔ اس وقت اسلام آباد میں ایک طرح کا منی مارشل لاء لگ چکا ہے۔ ہم مارشل لاء کے خلاف ہیں اور ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ چودہ اگست کو کوئی خطرہ نہ ہو۔ میں یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ 14اگست کو مارشل لاء نہیں لگے گا بلکہ شہنشاہیت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع سے قافلے کوئٹہ پہنچنے شروع ہو چکے ہیں اور 13 اگست کو کوئٹہ، قلات، مستونگ، سبی، پشین، چمن اور دیگر علاقوں سے آنے والے قافلے زیارت موڑ پر جمع ہونگے۔ 100 بسوں اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل 2 قافلوں کی صورت میں براستہ ڈیرہ غازی خان اور ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہونگے۔ جو خیبر پختونخواہ کے کارکنوں کے ساتھ ملکر ڈی چوک پر دھرنا دینے کیلئے جائیں گے۔ آزادی مارچ میں شرکت کرنے سے قبل پی ٹی آئی کے کارکن جشن آزادی کے سلسلے میں 10 اگست کو کوئٹہ میں فلیگ مارچ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 403762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش