0
Wednesday 27 Aug 2014 12:41

سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کے اندراج کا امکان، وزیراعظم آج اعلان کرسکتے ہیں

سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کے اندراج کا امکان، وزیراعظم آج اعلان کرسکتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ بلآخر پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج رنگ لانے والا ہے اور آج سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر کے اندراج کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کسی بھی وقت سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر درج ہوسکتی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل اعلان کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی حکومت کی دی گئی ڈیڈلائن میں ابھی چھ گھنٹے باقی ہیں، وزیراعظم کی طرف سے ممکنہ اعلان کا مقصد پاکستان عوامی تحریک کو اطمینان دلانا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے استعفٰی سے قبل کسی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 406879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش