0
Friday 29 Aug 2014 00:13

کوئٹہ میں آن لائن نیوز ایجنسی کے دفتر پر فائرنگ، 3 صحافی جاں بحق

کوئٹہ میں آن لائن نیوز ایجنسی کے دفتر پر فائرنگ، 3 صحافی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر واقع کبیر بلڈنگ میں آن لائن نیوز کے دفتر پر نامعلوم افراد نے داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں آن لائن نیوز کے بیورو چیف ارشاد مستوئی، رپورٹر غلام رسول اور اکاؤنٹنٹ محمد یونس موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واضح رہے کہ ارشاد مستوئی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری بھی تھے۔ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کی جانب سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ترجمان وزیراعلٰی جان محمد جمالی، صوبائی وزراء میر رحمت بلوچ، میر اظہار کھوسہ، اپوزیشن مولانا عبدالواسع، اراکین اسمبلی حاجی گل محمد دمڑ، منظور کاکڑ، نصراللہ زیرے اور دیگر نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دراصل جمہوریت اور آزاد صحافت کے خلاف ہے۔ جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح واقعات کا ہونا ملک اور صوبے کیلئے اچھا نہیں۔ صوبے کی آواز اٹھانے کیلئے میڈیا نے جو کردار اد ا کیا وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالٰی جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبر و جمیل عطاء فرمائیں۔
خبر کا کوڈ : 407154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش