0
Saturday 30 Aug 2014 18:03
خاندانی حکومت ختم کرنے کیلئے حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے

آج شام اہم اعلان کرونگا عوام اپنے بچوں اور ملک کے مستقبل کیلئے اسلام آباد پہنچیں، عمران خان

آج شام اہم اعلان کرونگا عوام اپنے بچوں اور ملک کے مستقبل کیلئے اسلام آباد پہنچیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ خیبر پختونخوا میں ہوتا تو ایف آئی آر آن لائن درج ہو جاتی۔ کہتے ہیں جب وزیراعظم ایوان میں جھوٹ بولتے ہیں، تب کیا جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچتا؟ حکومت فوج کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے بچے بیرون ملک جاکر پیسے بنانے میں لگے ہیں۔ شریف برادران امیر اور لوگ غریب ہوتے جا رہے ہیں۔ مجھے کہتے میرے پیچھے فوج ہے، آئی جے آئی کی تشکیل کے وقت نواز شریف کے پیچھے فوج تھی، چودہ ماہ سے سڑکوں پر نکلنے کی بات کر رہا ہوں، کیا یہ بھی فوج کہہ رہی تھی۔ نواز شریف نے میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کرکے پولیس کو تباہ کر دیا ہے۔ ماڈل ٹاؤن واقعے میں شہباز شریف ملوث تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری پارلیمنٹ سے زیادہ جمہوریت کو میں جانتا ہوں، صرف انتخابات کرانا جمہوریت نہیں ہے، یہ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار ہے، خاندانی حکومت ختم کرنے کیلئے حقیقی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ ہم نے میرٹ کے لئے اپنی پارٹی کے اندر بھی انتخابات کرائے ہیں۔ چار ارب کی میٹرو کو چوالیس ارب روپے میں بنایا جا رہا ہے۔ دنیا میں ایسا کوئی وزیراعظم دکھائیں جس پر منی لانڈرنگ کا الزام ہو۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا صرف ایک مطالبہ ہے کہ وزیراعظم تیس دن کیلئے مستعفی ہوجائیں، ان کی موجودگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔ پاکستان میں مزدوروں کے کوئی حقوق نہیں۔ پاکستانیوں سے کہتا ہوں کہ اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے باہر نکلیں، آج شام لوگوں کو اپنا پروگرام بتاؤں گا۔
خبر کا کوڈ : 407393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش