0
Thursday 25 Sep 2014 10:56

بھارتی وزیراعظم کے بیانات امن کیلئے سنگیں خطرہ ہیں، بیرسٹر سلطان

بھارتی وزیراعظم کے بیانات امن کیلئے سنگیں خطرہ ہیں، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات ایشیاء میں امن کے یے سنگین خطرہ ہیں جس سے پاک بھارت جنگ چھڑ جانے کا خدشہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتیں بھارتی وزیراعظم کے اشتعال انگیز بیانات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ آف کشمیر کمیٹی نے خطوط لکھے جن میں مسئلہ کشمیر کے پرامن اور کشمیریوں کی منشاء کے مطابق حل پر زور دیا گیا، 11 ستمبر کو برطانوی پارلیمنٹ میں تین گھنٹے کشمیر ایشو پر گفتگو ہوئی جو بہت بڑی فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان چوہدری نے آزاد حکومت کے حوالے سے کہا کہ حکومت اور آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر میری گہری نظر ہے مگر اس وقت ہم مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ میری تمام تر توجہ ملین مارچ پر مرکوز ہے تین ماہ سے ملین مارچ پر کام کر رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی مگر انڈین گورنمنٹ سیلاب زدگان کی خود تو کوئی مدد نہ کر سکی اور نہ دوسری تنظیموں کو سیلاب زدگان تک رسائی دی جو کہ ایک شرمناک کام ہے۔
خبر کا کوڈ : 411539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش