0
Monday 29 Sep 2014 19:42

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نااہل قرار

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دیوان عاشق ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نااہل قرار
اسلام ٹائمز۔ الیکشن ٹریبونل بہاولپور نے ملتان کے قومی حلقہ این اے 153 سے مسلم لیگ (ن) کے دیوان عاشق حسین بخاری کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر نا اہل قرار دیکر دوبارہ الیکشن کے احکامات جاری کر دیئے۔ ٹریبونل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رانا محمد قاسم نون نے پٹیشن نمبر 222/13 دائر کی، جس میں استدعا کی گئی تھی کہ مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار دیوان عاشق حسین بخاری نے جعلی ڈگری پیش کر کے الیکشن میں حصہ لیا، الیکشن ٹریبونل میں دیوان عاشق حسین بخاری کی بی اے اور ایم اے کی ڈگریاں جعلی ثابت ہونے پر انہیں نااہل قرار دیکر دوبارہ الیکشن کرانے کا فیصلہ سنایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 412340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش