0
Tuesday 14 Oct 2014 15:14

خیبر پی کے حکومت نے بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمشن کو دیدیا

خیبر پی کے حکومت نے بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمشن کو دیدیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پی کے حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے لئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیا،الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں گے، آرڈیننس جاری،اطلاق10اکتوبر سے ہو گا۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر پی کے کی صوبائی حکومت نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے دیاگیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق صوبے میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی ایڈووکیٹ جنرل عبدالطیف یوسفزئی نے آرڈیننس کے اجراء کی تصٓدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے قانون سازی مکمل کر لی ہے۔ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمشن کو دے دیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے کا کہنا ہے کہ خیبر پی کے حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دینے اور بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کرانے کیلئے آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے جو 10 اکتوبر سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 414581
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش